Aqwal-e-Zareen - Urdu Quotes

Aqwal-e-Zareen or Urdu quotes by famous and wise people, دانا اور مشہور لوگوں کے اقوالِ زریں

Inspirational Aqwal-e-Zareen

٭ اس دن پر آنسو بہا جو تیری عمر میں کم ہو گیا اور اس میں نیکی اور خدا کی یاد نہ تھی۔ حضرت ابو بکر صدیق

٭ خون کی ندیاں بہانے کے بجائے ایک آنسو پونچھنے کی شہرت زیادہ ممتاز ہے۔

٭ اے عورت تو نے اپنے اتھاہ آنسو سے دنیا کے دل کو اس طرح گھیر رکھا ہے جس طرح سمندر زمین کو گھیرے ہوئے ہے۔ ٹیگور

٭ عورت کے آنسو اس کا سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار ہوتا ہے، خوش نصیب ہے وہ مرد جو اس ہتھیار سے خود کو بچا سکے۔ اعجاز عالم

٭ وہ خدا سے بہت قریب ہے جو خوش اخلاق اور دوسروں کا بوجھ اٹھانے والا ہے۔ بایزید بسطامیؒ

٭ میانہ روی نصف روزی ہے اور حسن اخلاق نصف دین ہے۔ حضرت غوث اعظمؒ

٭ شیریں کلام اور خوش اخلاق کے ساتھ محبت واجب ہو جاتی ہے۔ خلیفہ مامون الرشید

٭ محتاجوں سے مہنگا مال خریدنا احسان میں ہے اور صدقہ سے بہتر ہے۔ امام غزالی

٭ جو شخص احسان کرتا ہے اسے چپ رہنا چاہئے لیکن جس پر احسان کیا گیا ہے اسے بولنا چائیے۔ حضرت شفیق بلخی ؒ

٭ احسانات سے دبی ہوئی زندگی انسان کے شایان شان نہیں۔

٭ جب تک قدرت و طاقت ہو احسان کرتا رہ، کیونکہ انسان کی قدرت ہمیشہ باقی نہیں رہتی۔

٭ احسان یہ ہے کہ تو دوست کا احسان مند ہو اگر اس نے تجھ سے کچھ لیا ہے، کیونکہ وہ اگر نہ لیتا تو تجھے ثواب نہ ہوتا۔ حضرت فیضلؒ

٭ احسان فراموشی ایک قسم کی کمزوری ہے، میں نے آج تک کسی اعلیٰ قابلیت کے مالک کو نہیں دیکھا جو احسان فراموش ہو۔

٭ دشمن کے ساتھ احسان کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔

٭ احسان کر کے اسکو جتانا نیکی ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

٭ برائی کے بدلے میں نیکی کرنا احسان میں داخل ہے۔

اقوال زریں  پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیں، بہت سے لوگ اپنے دن کا آغاز بزرگوں اور مشہور لوگوں کے اقوال زریں پڑھ کر کرتے ہیں۔ انکو پڑھنے سے آپ اپنے علم اور دانائی میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔ دنیا میں بہت سسے مشہور اور دانا لوگ گزرے ہیں جنہوں نے نہ صرف انسانیت کی خدمت کی بلکہ اپنی دانشمندی اور علم سے عام انسانوں کو بھی فائدہ پہنچایا۔ ان لوگوں کی باتوں کو اقوال زریں کہتے ہیں، اگر آپ بھی ان کے اقوال کو پڑھیں اور ان سے سبق حاصل کریں تو کامیابی آپکے قدم چومے گی۔ اس ویب سائیٹ پر آپ کو زندگی کے مختلف موضوعات کے متعلق اقوال زریں ملیں گے جن سے آپ اپنی دانائی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

Share Aqwal-e-Zareen

Add More Quotes in Urdu