Motivational Life Quotes in Urdu

Best selected Life Quotes in Urdu for your inspiration. If you like these quotes then please consider sharing them with your friends and family members

زندگی کے متعلق اقوالِ زریں

Life Quotes in Urdu

زندگی تب بہتر ہوتی ہے جب آپ خوش ہوتے ہیں لیکن زندگی تب بہترین ہوتی ہے جب آپکی وجہ سے کوئی دوسرا خوش ہوتا ہے۔

گمراہ اور فاسق لوگوں میں بیٹھو گے تو گناہوں پر دلیر ہو جائو گے۔ بچوں میں بیٹھو گے تو غیر سنجیدگی سیکھو گے۔ بادشاہوں، امراء اور سرداروں میں بیٹھو گے تو تکبر سیکھو گے۔ اس لیے تم فقراء میں بیٹھا کرو، عاجزی سیکھو گے۔

Life Quotes in Urdu

اگر ہم اپنی گزشتہ زندگی پر نظر ڈالیں تو ہمیں پتہ لگے گا کہ اس میں بہترین اور سنہری موقعے کثرت سے آئے جن کو ہم نے کھو دیا۔

زندگی میں اچھے لوگوں کی تلاش مت کرو بلکہ خود اچھے بن جائو شاید کسی کی تلاش پوری ہو جائے۔

خوش اخلاق لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا کمال نہیں بلکہ بد اخلاق لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا کمال ہے۔

Life Quotes in Urdu

جب لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ زندگی کیا چیز ہے تو یہ آدھی سے زیادہ خرچ ہو چکی ہوتی ہے۔

زندگی میں بعض اوقات کسی پریشانی کا آنا آپکو بعد کی بہت سی پریشانیوں سے بچانے کے لیے ہوتا ہے۔

Life Quotes in Urdu

کیا تمھیں زندگی سے محبت ہے؟ اگر ہے تو اسے برباد نہ کرو کیونکہ اسی کا نام زندگی ہے۔

جانور میں خواہش اور فرشتے میں عقل ہوتی ہے مگر انسان میں دونوں ہوتی ہیں، اگر وہ عقل کو دبا لے تو جانور اگر واہش کو دبا لے تو فرشتے کی مانند۔

Life Quotes in Urdu

وقت زندگی کا تانا بانا ہے، اگر بچپن کی بھاک دوڑ میں اسے توڑ ڈالو گے تو پھر عمر بھر اسکو نہ جوڑ سکو گے۔

انسانیت ایک بہت بڑا خزانہ ہے اسے لباس میں نہیں بلکہ انسان میں تلاش میں کر۔

Quotes on Life in Urdu

امید زندگی کا لنگر ہے، اس کا سہارا چھوڑ دینے سے انسانی کشتی گہرے پانی میں ڈوب جاتی ہے۔ حکیم لقمان

خود میں قابلیت پیدا کریں، دوسروں میں نقص نکال کر خود کو قابل مت ثابت کریں۔

Quotes on Life in Urdu

جب زندگی کو اپنے دل کے گیت سنانے کے لیے گانے والا نہیں ملتا تو وہ اپنے دلی جزبات کے اظہار کے لیے فلسفی پیدا کر دیتی ہے۔ خلیل جبران

خواہش سے نہیں گرتے پھل جھولی میں، وقت کی شاخ کو میرے دوست ہلانا ہو گا۔ کچھ نہیں ہو گا اندھیروں کو برا کہنے سے، اپنے حصے کا دیا خود ہی جلانا ہو گا۔

Quotes on Life in Urdu

صبر زندگی کے مقصد کے دروازے کھولتا ہے کیونکہ صبر کے سوا اسکی کوئی چابی نہیں۔ شیخ سعدی

تاریخ کو آپکے ماضی سے کوئی غرض نہیں کہ وہ کیسا اور کتنا شاندار گزرا ہے۔ وہ آپکا حال دیکھ کر آپ کا مستقبل طے کرتی ہے اور یہی قانونِ فطرت ہے۔

یہ زندگی ہے جناب الجھے گی نہیں تو سلجھے گی کیسے۔۔؟ بکھرے گی نہیں تو نکھرے گی کیسے۔۔۔؟

Quotes on Life in Urdu

زندگی کا ایک مقصد بنا لیجئے پھر اپنی ساری قوت اس کے حصول پر لگا دیجئے آپ یقیناً کامیاب ہوں گے۔ بقراط

صبر کا معنی یہ ہے کہ مشکل تو ہو لیکن وہ کسی کے سامنے بیان نہ کی جائے۔

اخلاق ایک دوکان ہے اور زبان اس کا تالا ہے۔ تالا کھلتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ دوکان سونے کی ہے یا کوئلے کی۔

Urdu Life Quotes

زندگی کی دوڑ میں دوسروں سے آگے نکلنے کے لیے تیز چلنا ہی ضروری نہیں بلکہ ہر رکاوٹ کے باوجود چلتے رہنا اور مسلسل چلتے رہنا ضروری ہوتا ہے۔

میں خود کو اتنا سمجھدار نہیں سمجھتا کہ دوسرے مجھے بیوقوف لگیں۔ اور میں خود کو کبھی اتنا نیک نہیں سمجھا کہ باقی سب مجھے گنہگار نظر آئیں۔

Urdu Life Quotes

اپنی زندگی میں ہر کسی کو اہمیت دو، جو اچھا ہو گا وہ خوشی دے گا اور جو برا ہو گا وہ سبق دے گا۔

جب تجھ پر ایسی مشکل آ جائے جو تیرے بس سے باہر ہو تو صبر کر اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے کشادگی کا انتظار کر۔

ہر مانگ کر حاصل ہونے والی چیز احسان کے تحت ہوتی ہے، احساس کے تحت نہیں، پھر چاہے وہ پیسہ ہو یا محبت۔

Urdu Life Quotes

زندگی کو بدلنے میں وقت نہیں لگتا لیکن وقت کو بدلنے میں زندگی لگ جاتی ہے۔

خوش اخلاقی ایک ایسی خوشبو ہے جو میلوں دور سے محسوس کی جا سکتی ہے۔

Urdu Life Quotes

زندگی میں دو قسم کے لوگوں سے دور رہنا، ایک مصروف دوسرا مغرور کیونکہ مصروف اپنی مرضی سے بات کرتے ہیں اور مغرور اپنے مطلب کے لیے یاد کرتے ہیں۔

انسان تو ہر جگہ پیدا ہوتے ہیں مگر انسانیت کہیں کہیں جنم لیتی ہے۔

Urdu Life Quotes

زندگی استاد سے زیادہ سخت ہوتی ہے، استاد سبق دے کر امتحان لیتا ہے اور زندگی امتحان لیکر سبق دیتی ہے۔

جن میں تنہا چلنے کے حوصلے ہوتے ہیں، ایک دن ان ہی کے پیچھے قافلے ہوتے ہیں۔

Urdu Life Quotes

وقت سب کو ملتا ہے زندگی بدلنے کے لیے لیکن زندگی دوبارہ نہیں ملتی وقت بدلنے کے لیے۔

گر تم عظمت کی بلندیوں کو چھونا چاہتے ہو انے دل میں انسانیت کے لیے نفرت کی بجائے محبت آباد کرو۔

تنقید، فقرے بازی اور طنز سے حوصلہ نہ ہارو، شور کھلاڑی نہیں تماشائی کیا کرتے ہیں۔

Urdu Life Quotes

وہ علم بیکار ہے جو انسان کو کام کرنا تو سکھا دے لیکن زندگی گزارنے کا سلیقہ نہ سکھائے۔

ہر طوفان آپکو تباہ کرنے نہیں آتا بلکہ کچھ طوفان آپکے راستے صاف کرنے آتے ہیں۔

عروج کی چہل پہل اور رونق کو اس وقت چھوڑنا بہتر ہے جب سب پوچھیں کہ جا کیوں رہے ہو؟ نہ کہ جب سب کہنے لگیں کہ یہ ان چلا کیوں نہیں جاتا۔

Urdu Life Quotes

زندگی گزارنے کے دو طریقے ہیں، جو ہو رہا ہے اسے ہونے دو، برداشت کرتے رہو، یا پھر ذمہ داری اٹھائو اسے بدلنے کی۔

زندگی میں کسی دکھ پر آنسو نہ بہائو بلکہ یہ سوچو کہ تم وہ خوش نصیب ہو جس کو اللہ تعالیٰ نے آزمائش کے قابل سمجھا۔

Urdu Life Quotes

بعض لوگ اپنی ابتدائی عمر زندگی کے آخری حصے کو ناخوشگوار بنانے میں صرف کر دیتے ہیں۔ بقراط

زندگی مسلسل امتحان کا نام ہے یہاں دس بار گرنے کے بعد گیارھویں بار اٹھ جانے کا نام کامیابی ہے۔

گرگٹ ماحول دیکھ کر رنگ بدلتا ہے اور انسان موقع دیکھ کر۔

Urdu Life Quotes

کچھ لوگوں کے لیے مصروف زندگی میں سے ٹائم نکالنا پڑتا ہے اور کچھ لوگوں کو دل سے نکالنے کے لیے زندگی کو مصروف کرنا پڑتا ہے۔

چیونٹی اگر کسی راستے سے گزر رہی ہو اور آپ اس کے آگے انگلی رکھ دیں تو وہ آپکے انگلی اٹھانے کا انتظار نہیں کرے گی بلکہ اپنا راستہ بدل کر اپنی منزل کی طرف چلتی رہے گی۔ اس لیے کسی ایک راستے کو بند دیکھ کر تھک ہار کر نہیں بیٹھنا چاہیئے بلکہ منزل تک پہنچنے کے لیے کوئی دوسرا راستہ تلاش کرنا چاہیئے۔ روزی دینے والی ذات اوپر ہے، بعض اوقات اللہ تعالیٰ آپکو کسی چیز سے محروم رکھتا ہے تاکہ تمھیں اس سے بہتر عطا کرے۔

دنیا کا ہر شخص درد کا تجربہ رکھتا ہے لیکن انسان پھر بھی دوسروں کے درد کو نہیں سمجھتا۔

اگر انسان کسی صحیح راستے پر گامزن ہے تو منزل کے حصول کے لیے کسی جلد بازی کی ضرورت نہیں کیونکہ بڑی کامیابیاں ہمیشہ دیر سے آتی ہیں۔

زندگی میں صبر سیکھ لیں، اللہ تعالیٰ سب جانتا ہے کہ آپ کب، کن حالات سے گزرے ہیں۔ یقین رکھیں کہ وقت بدل جائے گا کیونکہ تبدیلی کائنات کا اصول ہو۔

جس کا اخلاق اچھا ہے وہ اپنا کام خوش اسلوبی اور آسانی سے کر سکتا ہے اور دوسروں سے بھی کروا سکتا ہے۔

ایک شخص بن کر نہ جیو بلکہ ایک شخصیت بن کر جیو کیونکہ شخص تو مر جاتا ہے لکین شخصیت ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔

دلوں میں اترنے کے لیے سیڑھیوں کی نہیں بلکہ اچھے اخلاق کی ضروت ہوتی ہے۔

آپ اپنی منزل پر کبھی بھی نہیں پہنچ پائیں گے اگر آپ راستے میں ہر بھونکنے والے ہر کتے کو پتھر ماریں گے۔

ہر انسان اپنی زبان کے پیچھے چھپا ہوا ہے اگر اسے سمجھنا ہے تو اسے بولنے دو۔

صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑو کیونکہ ہر کام آسان ہونے سے پہلے مشکل تھا۔

مخلص کی طلب ہو تو پہلے خود خالص ہونا پڑتا ہے۔

اگر آپکے ساتھ نا انصافیوں کی حد پار ہو گئی ہے تو صرف اتنا سوچ کر خاموش ہو جانا کہ جو ذات اوپر بیٹھی ہے وہ بہت بے نیاز ہے۔

بیشک مشکل وقت بتا کر نہیں آتا، لیکن سکھا کر اور سمجھا کر بہت کچھ جاتا ہے۔

ماضی بدل نہیں سکتا لیکن آپکا حال اور مستقبل اب بھی آپ کی مٹھی میں ہے۔

جس مقام پر آ کر برداشت ختم ہو جاتی ہے اسی مقام سے صبر کی حد شروع ہو جاتی ہے۔

بد اخلاق وہ ہے جس کا غصے کی حالت میں اپنے آپ پر قابو نہ رہے۔

اگر تم سے ایک تارا گم ہو گیا تو کیا ہوا؟ آسمان پورا تاروں سے بھرا ہوا ہے۔ اگر بھرے آسمان میں سے بھی کوئی تارا تیری قسمت میں نہیں تو کون جانتا ہے کہ شاید چاند ہی تیرا نصیب ہو۔

منزلیں چاہے کتنی اونچی کیوں نہ ہوں، راستے ہمیشہ پیروں کے نیچے ہوتے ہیں۔

جو شخص تمھاری نظروں سے تمھاری ضرورت کو نہیں سمجھ سکتا، اس سے کچھ مانگ کر خود کو شرمندہ نہ کرو۔

ہر کامیاب شخص کے پاس ایک تکلیف دہ کہانی ہوتی ہے اور ہر تکلیف دہ کہانی کا انجام کامیابی ہی ہوتا ہے۔ اس لیے تکلیف کو برداشت کرنے کی عادت ڈالو اور کامیابی کے لیے تیار ہو جائو۔

صبر ایک ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی۔ نہ کسی کے قدموں میں اور نہ ہی کسی کی نظروں میں۔

خوشیوں کا تعلق آپکے حالات سے نہیں بلکہ زندگی کے متعلق آپ کے رویے سے ہے۔

جس شخص کو اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں حکمت کی سمجھ آ جائے وہ زندگی میں کسی بھی واقعے کے رونما ہونے پر شکوہ نہیں کرتا۔

جھانکنے کی بہترین جگہ پنا گریبان ہے، اور رہنے کی بہترین جگہ اپنی وقات ہے۔

دنیا کے ہر میدان میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن اخلاق میں کبھی ہار اور تکبر میں کبھی جیت نہیں ہوتی۔

کتنے تعجب کی بات ہے کہ جب کہیں وفاداری کا ذکر ہوتا ہے تو ہم انسان کتوں کی مثال دیتے ہیں۔

میں نے زندگی میں بس ایک ہی بات سیکھی ہے کہ انسان کو کوئی چیز اس وقت تک نہیں ہرا سکتی جب تک وہ خود ہار نہ مان لے۔

اچھے انسان کے ساتھ اچھے رہو لیکن برے کے لیے برے مت بنو کیونکہ تم پانی سے خون صاف کر سکتے ہو لیکن خون سے خون صاف نہیں کر سکتے۔

چھوٹے ذہنوں میں ہمیشہ خواہشیں اور بڑے ذہنوں میں ہمیشہ مقاصد ہوا کرتے ہیں۔

انسان ہمیشہ تکلیف میں ہی سیکھتا ہے۔ خوشی میں تو پچھلے سبق بھی بھول جاتے ہیں۔

اخلاق اور رویوں کی بدصورتی کا احساس ہمیں اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک وہ ہمارے ساتھ نہ برتے جائیں۔

اللہ تعالیٰ نے جو دیا ہے یہ اسی کا ہے، اور جو کچھ واپس لیا ہے وہ بھی اسی کا ہے اور ہر چیز کی مدت مقرر ہے، بس صبر کرو۔

دگری تو محض تعلیمی اخراجات کی رسید ہوتی ہے، علم تو انسان کی گفتگو اور عمل سے ظاہر ہوتا ہے۔

نیک لوگوں سے ہمیشہ بھلائی ملتی ہے کیونکہ ہوا پھولوں سے گزرتی ہے تو وہ بھی خوشبودار ہو جاتی ہے۔

انسان ہونا ہمارا انتخاب نہیں بلکہ قدرت کی عطا ہے لیکن اپنے اندر انسانیت بنائے رکھنا ہمارا اپنا انتخاب ہے۔

محنتی شخص کے سامنے پہاڑ کنکر اور کاہل انسان کے سامنے کنکر بھی پہاڑ بن جاتا ہے۔

اپنے رب کو اپنی عبادت سے اور اسکی مخلوق کو اپنے اخلاق سے راضی کرو، دنیا اور آخرت دونوں میں خوش رہو گے۔

ہم زندگی میں ضرور کامیاب ہو سکتے ہیں اگر ہم صرف ان نصیحتوں پر عمل کر لیں جو ہم دوسروں کو دیتے ہیں۔

زندگی کسی کی بھی آسان نہیں ہوتی زندگی کو آسان بنایا جاتا ہے۔ پیار سے، خلوص سے اور برداشت سے۔

اس کائنات کا ایک سب سے بڑا سچ یہ ہے کہ انسان جو کوئی بھی ہو اور کچھ بھی کرے لیکن جب وہ کچھ کرنے کا ارادہ کر لے تو وہ ہو کر رہتا ہے۔

الفاظ ہی سب کچھ ہوتے ہیں دل جیت بھی لیتے ہیں اور دل چیر بھی دیتے ہیں۔

خود کو برا کہنے کی ہمت نہیں اس لیے لوگ کہتے ہیں کہ دنیا خراب ہے۔

جو عبادت اخلاق اور کردار پر اثر انداز نہ ہو سکے اس عبادت سے سوائے مشقت کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

آج کل لوگ بڑی آسانی سے، آپ سے تم، تم سے جان اور پھر جان سے انجان ہو جاتے ہیں۔

محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ تمھاری کامیابی شور مچا دے۔

روشنی کی امید ضرور رکھو لیکن صرف امیدوں پر زندگی مت گزارو۔

اگر آپ فرشتہ بھی بن جائیں تب بھی آپکو برا کہنے والے موجود ہوں گے۔

سب خوبصورت لوگ لازمی نہیں کہ اچھے بھی ہوں لیکن اچھے لوگ ہمیشہ خوبصورت ہوتے ہیں۔

زندگی میں ہم تکلیف کے جس مقام پر بھی ہوں ہم سے آگے ضرور کچھ لوگ ہوتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر ہمیں صبر اور شکر کی لاٹھی تھام لینی چاہیے تاکہ راستہ سہولت سے کٹ سکے۔

اگر تم اس وقت مسکرا سکتے ہو جب تم پوری طرح ٹوٹ چکے ہو تو یقین جانو کہ دنیا میں تمھیں کوئی بھی نہیں توڑ سکتا۔

جو شخص روکھی سوکھی کھا کر بھی مطمئن رہتا ہے وہ سب سے زیادہ دولت مند ہے کیونکہ اطمینان فطرت کی سب سے بڑی دولت ہے۔

زندگی اس طرح بسر کرو کہ دیکھنے والے تمھارے درد پر افسوس کی بجائے تمھارے صبر پر رشک کریں۔

صبر کا گھونٹ دوسروں کو پلانا آسان ہوتا ہے۔ خود پیتے ہوئے پتہ چلتا ہے کہ ایک ایک قطرہ پینا کتنا مشکل ہوتا ہے۔

اگر آپ دنیا میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو پہلے ناکامیوں کا استقبال کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔

عزت ایک مہنگی چیز ہے اسکی امید سستے لوگوں سے نہ رکھیں۔

خوبصورتی کی کمی کو اخلاق سے پورا کیا جا سکتا ہے مگر اخلاق کی کمی کو خوبصورتی پورا نہیں کر سکتی۔

صبر، خاموشی اور لاتعلقی بہترین انتقام ہیں۔

امین عقلمندوں سے تو بھر گئی لیکن دردمندوں سے خالی ہے۔

اگر آپ صحیح ہیں تو کچھ بھی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، بس صحیح بنیں رہیں وقت خود ہی گواہی دے گا۔

انسان کے غرور کی اوقات بس اتنی سی ہے کہ نہ پہلی بار خود نہا سکتا ہے اور نہ آخری بار۔

دنیا کے سبھی لوگ خوبصورت ہوتے ہیں بدصورتی تو ہمارے رویوں اور سوچ میں ہوتی ہے۔

مال و دولت کا انسان کے ہاتھوں سے چلے جانا نقصان نہیں بلکہ بڑا نقصان کسی کی نظروں سے گر جانا ہے۔

اگر راستہ خوبصورت ہے تو معلوم کرو کہ کس منزل کو جاتا ہے لیکن اگر منزل خوبصورت ہے تو پھر راستے کی پرواہ نہ کرو۔

عمر کا تعلق سالوں سے نہیں ہوتا، بعض اوقات انسان عین جوانی میں صدیوں پرانا ہو جاتا ہے۔

کسی انسان کے پیچھے مت بھاگیں، اپنے وقار اور اپنی عزت نفس کو کسی بھی انسان کے لیے دائو پر مت لگائیں۔ آپ کا وقار ان سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔

زندگی کی کتاب کے سب اوراق ہماری پسند کے مطابق نہیں ہوتے۔ اگر کوئی ایسا ورق سامنے آ جائے جس میں راحتیں نہ ہوں تو صبر کر لینا چاہیئے۔

قابلیت اتنی بڑھائو کہ تمھیں ہرانے کے لیے کوششیں نہیں سازشیں کرنی پڑیں۔

صبر سے رحمت کا انتظار کر۔ جو چیز تیرے لیے ہے وہ تجھے ہی ملے گی۔ اور دیر صرف حکمت ہوتی ہے۔

اپنے دشمنوں کو اپنی کامیابی سے مارو اور اپنی مسکراہٹ میں دفنا دو۔

بڑی منزلوں کے مسافر، چھوٹا دل نہیں رکھتے۔

وہ لوگ بہت اچھے ہوتے ہیں جو زندگی کی تلخیوں کی وجہ سے خود تلخ نہیں ہوتے، جو ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں، ہلکے پھلکے انداز میں بات کہتے ہیں اور سنتے ہیں۔ یقین جانئے زندگی انہی لوگوں کی وجہ سے خوبصورت اور جینے کے قابل ہے۔

صبر کرنے والا کامیابی سے محروم نہیں رہتا، چاہے اسکو طویل زمانہ لگ جائے۔

انسان کی لالچ کا پیالہ کبھی نہیں بھرتا کیونکہ اس میں نا شکری کے سوراخ ہوتے ہیں جو اسکو کبھی بھرنے نہیں دیتے۔

خوبصورت چہرہ بھی بوڑھا ہو جاتا ہے اور ایک دن پرکشش بدن بھی ڈھل جاتا ہے لیکن ایک اچھا انسان ہمیشہ اچھا انسان ہی رہتا ہے۔

عقلمد خود کو پست کر کے بلندی حاصل کرتا ہے اور نادان خود کو بڑھا کر ذلت اٹھاتا ہے۔

اپنے جسم کے وقار کے لیے اپنا سر اونچا رکھیں۔ اپنی ذات کے وقار کے لیے اپنی نظر اور لہجہ ہمیشہ نیچا رکھیں۔

بولنا سب کو آتا ہے، بس کسی کا دماغ بولتا ہے، کسی کا اخلاق بولتا ہے اور کسی کی زبان۔

وہ بلندی کس کام کی انسان چڑھے اور انسانیت سے گر جائے۔

عمر کی اونچائیوں پر چڑھتا ہوا انسان یہ بات بھول جاتا ہے کہ وہ در حقیقت زینہ در زینہ دو گز زمین میں اتر رہا ہے۔

جب میں نے جانا کہ لوگ تو صرف اپنے مطلب کی بات سنتے ہیں تو میں نے پھر وضاحتیں دینا چھوڑ دیں۔

لوگ توکل انسانوں پر کرتے ہیں اور نا امید ہونے پر شکوہ اللہ تعالیٰ سے کرتے ہیں۔

کتے بھونکتے ہیں اپنے ہونے کا احساس دلانے کے لیے ہی، جنگل کا سناٹا شیر کی موجودگی بیان کرتا ہے۔

انسان امیدوں سے بندھا ایک ضدی پرندہ ہے جو گھائل بھی امیدوں سے ہوتا ہے اور زندہ بھی امیدوں پر رہتا ہے۔

اعتماد خود پر رکھو تو طاقت بن جاتی ہے اور دوسروں پر رکھو تو مجبوری۔

اپنے چہرے پر کوئی درد تحریر نہ کرو کیونکہ وقت کے پاس نہ آنکھیں ہیں نہ احساس اور نہ دل۔

کون کیا، کیوں اور کیسے کر رہا ہے۔۔۔؟ان باتوں سے جتنا خود کو دور رکھو گے اتنا ہی خوش رہو گے۔

آپکی زندگی میں صرف ایک ہی شخص ہے جو آپکی زندگی بدل سکتا ہے اور وہ آپ خود ہیں۔

ہمیں جس سبق کو پڑھنے کی ضرورت ہے وہ انسانیت کا ہے۔

کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپکو اکیلے ہی آگے بڑھنا پڑتا ہے۔ لوگ آپکے ساتھ تب آتے ہیں جب آپ کامیاب ہو جاتے ہیں۔

آپ اُڑ نہیں سکتے تو دوڑ لگائیے، دوڑ نہیں لگا سکتے تو تیز قدموں سے چلیے، اگر تیز قدم نہیں اٹھا سکتے تو گھسٹتے ہوئے چلے جائیے مگر کبھی رکیں نہیں، ٹھریں نہیں کیونکہ زندگی مسلسل تحریک کا نام ہے، جمود کا نہیں۔


Life quotes in Urdu teach you lot of lessons about life. These are wisdom words by the famous and wise people of their times and they have rich experience of life so the quotes about life as narrated by them can prove to be very beneficial for you. Whenever you get struck in life then you can always seek guidance from these life quotes. If your native language is Urdu then it is much better to read the quotes in Urdu because you will have better comprehension and understanding.

Share Life Quotes in Urdu